تلی، اوجھڑی، کپورے وغیرہ کا شرعی حکم
حلال جانور کی سات مکروہ چیزیں
س… گزارش ہے کہ کپورے حرام ہیں، اس کی کیا وجوہ
ہیں؟
ج… حلال جانور کی سات چیزیں مکروہِ تحریمی ہیں:
۱:-بہتا ہوا خون۔
۲:-غدود۔
۳:-مثانہ۔
۴:-پتہ۔
۵:-نر کی پیشاب گاہ۔ ۶:-مادہ کی پیشاب گاہ۔ ۷:-کپورے۔
اوّل الذکر کا حرام ہونا تو قرآنِ کریم
سے ثابت ہے، بقیہ اشیاء طبعاً خبیث ہیں، اس لئے ”ویحرم علیھم الخبائث“ کے عموم میں
یہ بھی داخل ہیں۔ نیز ایک حدیث شریف میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان سات
چیزوں کو ناپسند فرماتے تھے۔ (مصنف عبدالرزاق ج:۴ ص:۵۳۵، مراسیل ابی داوٴد ص:۱۹، سننِ کبریٰ بیہقی ج:۱۰ ص:۷)
کلیجی حلال ہے
س… میں بی اے فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں اور ہمارے
پروفیسر صاحب ہمیں اسلامک آئیڈیالوجی پڑھاتے ہیں۔ اسلامی آئیڈیالوجی والے پروفیسر
بتا رہے تھے کہ قرآن شریف میں کلیجی کھانا حرام ہے، کلیجی چونکہ خون ہے اس لئے
کلیجی حرام ہے، اور حدیث میں کلیجی کو حلال کہا ہے، تو کیا واقعی کلیجی حرام ہے؟
ج… قرآنِ حکیم میں بہتے ہوئے خون کو حرام کہا گیا ہے جو جانور
کے ذبح کرنے سے بہتا ہے، کلیجی حلال ہے، قرآنِ کریم میں اس کو حرام نہیں فرمایا
گیا ہے۔ آپ کے پروفیسر صاحب کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
تلی کھانا جائز ہے
س… اکثر شادی بیاہ وغیرہ میں جیسے ہی کوئی جانور
ذبح کیا ادھر اس کی تلی اور کلیجی وغیرہ پکاکر کھالیتے ہیں، یا اکیلی تلی کو آگ پر
سینک کر یا علیحدہ کھانے کے متعلق شریعت کیا حکم دیتی ہے؟
ج… جائز ہے۔
حلال جانور کی اوجھڑی
حلال ہے
س… گائے یا بکرے کی بٹ (اوجھڑی) کھانا جائز ہے؟
اور اگر کھانا جائز ہے تو لوگ بولتے ہیں کہ اس کے کھانے سے چالیس دن تک دُعائیں
قبول نہیں ہوتیں، کیا یہ صحیح ہے؟
ج… حلال جانور کی اوجھڑی حلال ہے، چالیس دن دُعا قبول نہ ہونے
کی بات غلط ہے۔
گردے، کپورے اور ٹڈی
حلال ہے یا حرام؟
س… جبکہ ہمارے معاشرے میں لوگ بکرے کا گوشت عام
کھاتے ہیں، اور لوگ بکرے کے گردے بھی کھاتے ہیں۔ آپ یہ بتائیں کہ یہ گردے انسان کے
لئے حرام ہیں یا حلال؟ میرے دوست کہتے ہیں کہ بکرا حلال ہے، کپورے حلال نہیں، اور
یہ بھی بتائیں کہ مکڑی بھی حلال ہے؟ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
ج… گردے حلال ہیں۔ کپورے حلال نہیں، ٹڈی دل جو فصلوں کو تباہ
کردیا کرتا ہے وہ حلال ہے۔ مکڑی حلال نہیں ہے۔
بکرے کے کپورے کھانا
اور خرید و فروخت کرنا
س… کیا کپورے کھانا جائز ہے؟ آج کل بازاروں اور
ہوٹلوں میں کئی لوگ کھاتے ہیں، ان کا اور بیچنے والوں کا عمل کیسا ہے؟
ج… بکرے کے خصیے کھانا مکروہِ تحریمی ہے، اور مکروہِ تحریمی
حرام کے قریب قریب ہوتا ہے، اور جو حکم کھانے کا ہے وہی کھلانے اور بیچنے کا بھی
ہے، اس لئے بازار اور ہوٹل میں اس کی خرید و فروخت افسوسناک غلطی ہے۔
تفسیر قرآن میں نیا اضافہ
حمد و نعت میں نیا اضافہ
درس حدیث میں نیا اضافہ
ختم نبوت سیکشن میں نیا اضافہ
متفرقات میں نیا اضافہ
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2011 کو ہونے والا تکمیل تفسیر قرآن کا پروگرام
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2010 کو تکمیل درس قرآن کے موقع پر ہونے والا پروگرام
- سیرت النبی صدیق اکبر چوک، مدنیہ سینٹر تئیسر ٹاؤن 23-02-2010
- تعزیتی جلسہ بیان شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی (2000)
- سیرت النبی جامعہ انوارالعلوم، اتحاد کالونی کورنگی 22-02-2010
فونٹ انسٹال کریں
Latest Updates
Popular Updates
- مکتبہ لدھیانوی
- اسلامک ویب سائیٹس
- جمعہ کی نماز
- دردِ دل
- سلسلہ عاشقان والیم 1 کامیابی
- اسلامی وال پیپرز
- سلسلہ عاشقان والیم 2 بلندی
- مرد اور عورت سے متعلق مسائل
- قاری حنیف ملتانی صاحب
- غموں کا سمندر
- قاری حنیف ملتانی صاحب سیرت النبی پر بیانات
- میں نے تمہیں دیکھا ہے
- موت کے بعد کیا ہوتا ہے؟
- شب برإت کی اہمیت
- (ایمانیات (مسلمانوں کے بنیادی عقائد
آپکے مسائل اور انکا حل
جلد ہشتم
جلد ہفتم
جلد ششم
جلد پنجم
جلد چہارم
جلد اول
جلد سوم
جلد دوم
سائیٹ ایکسپلور کریں


