دعوتِ ولیمہ
مسنون ولیمے میں
فقراء کی شرکت ضروری ہے
س… طعامِ ولیمہ کی اَز رُوئے شریعت کیا حقیقت ہے؟
ابھی جو صورتِ حال پاکستان میں رائج ہے کیا یہ سنتِ محمدی کے مطابق ہے؟
ج… مسنون ولیمہ یہ ہے کہ جس رات میاں بیوی کی پہلی خلوَت ہو،
اس سے اگلے دن حسبِ توفیق کھانا کھلایا جائے، مگر اس میں نمود و نمائش کرنا، قرض
لے کر زیر بار ہونا اور اپنی وسعت سے زیادہ خرچ کرنا منع ہے، نیز اس موقع پر فقراء
و مساکین کو بھی کھلایا جائے، حدیث میں ارشاد ہے کہ:
”عن أبی ھریرة رضی الله عنہ قال: قال
رسول الله صلی الله علیہ وسلم: شر الطعام طعام الولیمة یدعٰی لھا الأغنیاء ویترک
الفقراء ․․․․۔“ (مشکوٰة ص:۲۷۸)
ترجمہ:… ”بدترین کھانا ولیمے کا وہ
کھانا ہے جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے، اور جس شخص
نے دعوتِ ولیمہ قبول نہ کی اس نے اللہ اور رسول کی نافرمانی کی۔“ (صحیح بخاری و مسلم)
آج کل جس انداز سے ولیمے کئے جاتے ہیں ان
میں فخر و مباہات اور نام و نمود کا پہلو غالب ہے، سنت کی حیثیت بہت ہی مغلوب نظر
آتی ہے، حدیث میں ہے کہ:
”عن عکرمة عن ابن عباس رضی الله عنھما:
أن النبی صلی الله علیہ وسلم نھٰی عن طعام المتبارئین أن یوٴکل۔ رواہ أبو داود۔“
(مشکوٰة ص:۲۷۹)
ترجمہ:… ”آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فخر و مباہات والوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے۔“
اس لئے ایسے ولیمے کی دعوت کا قبول کرنا
بھی مکروہ ہے۔ علاوہ ازیں آج کل ولیمے کی دعوتوں میں مردوں اور عورتوں کا بے محابا
اختلاط ہوتا ہے، کھانا عموماً میز کرسی پر یا کھڑے ہوکر کھایا جاتا ہے، اور اَب تو
ویڈیو فلمیں بنانے کا بھی رواج چل نکلا ہے، بعض جگہ گانے بجانے کا شغل بھی رہتا
ہے، اس طرح کی اور بھی بہت سی قباحتیں پیدا ہوگئی ہیں، جن کے ہوتے ہوئے ایسی دعوت
میں جانا کسی طرح بھی جائز نہیں۔
ولیمے کے لئے ہم
بستری شرط نہیں
س… کیا بیوی سے ہم بستر ہوئے بغیر ولیمہ ہوسکتا
ہے؟ یعنی اگر ہم پہلی رات ہم بستر نہ ہوں اور دُوسرے دن ولیمہ کریں تو کیا ولیمہ
ہوگا یا نہیں؟
ج… ولیمہ صحیح ہے، میاں بیوی کی یکجائی کے بعد ولیمہ کیا
جاسکتا ہے، ہم بستری شرط نہیں۔
حکومتِ پاکستان کی
طرف سے ولیمے کی فضول خرچی پر پابندی دُرست ہے
س… شادی کا ولیمہ لازمی ہے، مگر حکومت کی جانب سے
پابندی کی صورت میں مجبور ہیں، اس کا کیا علاج ہے؟
ج… ولیمہ سنتِ نبوی ہے، اور بقدر سنت ادائیگی اب بھی ہوسکتی
ہے۔ البتہ ولیمے کے نام سے جو نام و نمود اور فضول خرچی ہوتی ہے وہ حرام ہے، حکومت
نے اس کو بند کیا ہے تو کچھ بُرا نہیں کیا۔
تفسیر قرآن میں نیا اضافہ
حمد و نعت میں نیا اضافہ
درس حدیث میں نیا اضافہ
ختم نبوت سیکشن میں نیا اضافہ
متفرقات میں نیا اضافہ
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2011 کو ہونے والا تکمیل تفسیر قرآن کا پروگرام
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2010 کو تکمیل درس قرآن کے موقع پر ہونے والا پروگرام
- سیرت النبی صدیق اکبر چوک، مدنیہ سینٹر تئیسر ٹاؤن 23-02-2010
- تعزیتی جلسہ بیان شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی (2000)
- سیرت النبی جامعہ انوارالعلوم، اتحاد کالونی کورنگی 22-02-2010
فونٹ انسٹال کریں
Latest Updates
Popular Updates
- مکتبہ لدھیانوی
- اسلامک ویب سائیٹس
- جمعہ کی نماز
- دردِ دل
- سلسلہ عاشقان والیم 1 کامیابی
- اسلامی وال پیپرز
- سلسلہ عاشقان والیم 2 بلندی
- مرد اور عورت سے متعلق مسائل
- قاری حنیف ملتانی صاحب
- غموں کا سمندر
- قاری حنیف ملتانی صاحب سیرت النبی پر بیانات
- میں نے تمہیں دیکھا ہے
- موت کے بعد کیا ہوتا ہے؟
- شب برإت کی اہمیت
- (ایمانیات (مسلمانوں کے بنیادی عقائد
آپکے مسائل اور انکا حل
جلد ہشتم
جلد ہفتم
جلد ششم
جلد پنجم
جلد چہارم
جلد اول
جلد سوم
جلد دوم
سائیٹ ایکسپلور کریں


