طلاق دینے کا صحیح طریقہ
طلاق دینے کا شرعی
طریقہ
س… اسلام میں طلاق دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
یعنی طلاق کس طرح دی جاتی ہے؟
ج… طلاق دینے کے تین طریقے ہیں:
۱:… ایک یہ کہ بیوی ماہواری سے پاک ہو تو اس سے
جنسی تعلق قائم کئے بغیر ایک ”رجعی طلاق“ دے، اور پھر اس سے رُجوع نہ کرے، یہاں تک
کہ اس کی عدّت گزر جائے، اس صورت میں عدّت کے اندر اندر رُجوع کرنے کی گنجائش
ہوگی، اور عدّت کے بعد دوبارہ نکاح ہوسکے گا۔ یہ طریقہ سب سے بہتر ہے۔
۲:… دُوسرا طریقہ یہ کہ الگ الگ تین طہروں میں تین
طلاق دے، یہ صورت زیادہ بہتر نہیں، اور بغیر شرعی حلالہ کے آئندہ نکاح نہیں ہوسکے
گا۔
۳:… تیسری صورت ”طلاقِ بدعت“ کی ہے، جس کی کئی
صورتیں ہیں، مثلاً یہ کہ بیوی کو ماہواری کی حالت میں طلاق دے یا ایسے طہر میں
طلاق دے جس میں صحبت کرچکا ہو، یا ایک ہی لفظ سے، یا ایک ہی مجلس میں، یا ایک ہی
طہر میں تین طلاقیں دے ڈالے، یہ ”طلاقِ بدعت“ کہلاتی ہے۔ اس کا حکم یہ ہے کہ اس
طریقے سے طلاق دینے والا گنہگار ہوتا ہے، مگر طلاق واقع ہوجاتی ہے، اگر ایک دی تو
ایک واقع ہوئی، اگر دو طلاقیں دیں تو دو واقع ہوئیں، اور اگر اکٹھی تین طلاقیں دے
دیں تو تینوں واقع ہوگئیں، خواہ ایک لفظ میں دی ہو، یا ایک مجلس میں، یا ایک طہر
میں۔
طلاق کس طرح دینی
چاہئے؟
س… ہمارے ملک میں جب سے عائلی قوانین نافذ ہوئے
ہیں اس دور سے اب تک یہ ہوتا چلا آرہا ہے کہ جب تک خاوند اپنی بیوی کو تین دفعہ
طلاق نہ دے اس وقت تک طلاق کو موٴثر نہیں سمجھا جاتا، یعنی ایک اور دو طلاق کی
کوئی حیثیت ہی نہیں رہی۔ جب بھی کوئی شخص طلاق دیتا ہے یا یونین کونسل کی طرف سے
طلاق دِلوائی جاتی ہے تو تین طلاقیں دی جاتی ہیں اور تحریر میں بھی تین ہی لکھی
جاتی ہیں، کیا یہی طریقہ دُرست ہے؟ اگر جواب نفی میں ہو تو صحیح طریقہ بتلائیں۔
ج… ایک ہی مرتبہ تین طلاق دینا بُرا ہے، اس سے میاں بیوی کا
رشتہ یکسر ختم ہوجاتا ہے، رُجوع اور مصالحت کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی، اور بغیر
حلالہ شرعی کے دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا۔
سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اگر طلاق
دینا چاہے تو بیوی کے اَیام سے فارغ ہونے کے بعد اس کے قریب نہ جائے اور اسے ایک
”رجعی طلاق“ دے دے، اس صورت میں جب تک عورت عدّت سے فارغ نہیں ہوجاتی، تب تک طلاق
موٴثر نہیں ہوگی، بلکہ نکاح بدستور قائم رہے گا، اور عدّت کے اندر شوہر کو رُجوع
کرنے کا حق ہوگا، اگر شوہر نے عدّت کے اندر رُجوع نہ کیا تو عدّت کے ختم ہوتے ہی
طلاق موٴثر ہوجائے گی اور نکاح ختم ہوجائے گا۔ لیکن اس کے بعد بھی اگر دونوں
مصالحت کرنا چاہیں تو دوبارہ نکاح ہوسکے گا۔
طلاق دینے کا کیا
طریقہ ہے؟ اور عورت کو طلاق کے وقت کیا دینا چاہئے؟
س… بیوی کو اگر طلاق دینی ہو تو زبانی کیسے دی
جاتی ہے؟ اور اگر لکھ کر دینی ہو تو کیسے دی جاتی ہے؟ علاوہ ازیں طلاق کے وقت کتنی
رقم دینی پڑتی ہے؟
ج… طلاق خواہ زبانی دے یا تحریری طور پر، اس کا مسنون طریقہ
یہ ہے کہ ایک ”رجعی طلاق“ دے دے اور پھر اس سے رُجوع نہ کرے، یہاں تک کہ اس کی
عدّت گزر جائے۔ مطلقہ عورت سے اگر ”خلوَت“ ہوچکی ہو تو اس کو اس کا مہر ادا کردینا
ضروری ہے، مزید برآں اس کو ایک جوڑا حسبِ حیثیت دینا مستحب ہے، اور اگر ”خلوَت“
نہیں ہوئی تو آدھا مہر دینا لازم ہے۔
تفسیر قرآن میں نیا اضافہ
حمد و نعت میں نیا اضافہ
درس حدیث میں نیا اضافہ
ختم نبوت سیکشن میں نیا اضافہ
متفرقات میں نیا اضافہ
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2011 کو ہونے والا تکمیل تفسیر قرآن کا پروگرام
- جامعہ اصحاب صفہ میں 25 دسمبر 2010 کو تکمیل درس قرآن کے موقع پر ہونے والا پروگرام
- سیرت النبی صدیق اکبر چوک، مدنیہ سینٹر تئیسر ٹاؤن 23-02-2010
- تعزیتی جلسہ بیان شہید اسلام مولانا محمد یوسف لدھیانوی (2000)
- سیرت النبی جامعہ انوارالعلوم، اتحاد کالونی کورنگی 22-02-2010
فونٹ انسٹال کریں
Latest Updates
Popular Updates
- مکتبہ لدھیانوی
- اسلامک ویب سائیٹس
- جمعہ کی نماز
- دردِ دل
- سلسلہ عاشقان والیم 1 کامیابی
- اسلامی وال پیپرز
- سلسلہ عاشقان والیم 2 بلندی
- مرد اور عورت سے متعلق مسائل
- قاری حنیف ملتانی صاحب
- غموں کا سمندر
- قاری حنیف ملتانی صاحب سیرت النبی پر بیانات
- میں نے تمہیں دیکھا ہے
- موت کے بعد کیا ہوتا ہے؟
- درس قرآن سورة البلد
- شب برإت کی اہمیت
آپکے مسائل اور انکا حل
جلد ہشتم
جلد ہفتم
جلد ششم
جلد پنجم
جلد چہارم
جلد اول
جلد سوم
جلد دوم
سائیٹ ایکسپلور کریں


